ہر سال 15مئی کو یومِ شہداء منانے کا علان خوش آئندہے۔چیف ایگزیکٹومیپکو

منگل مئی 22:38

ملتان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ میپکو انتظامیہ اپنے شہداء کے ورثاء کو بھی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مسائل ،شکایات حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔۔خورشید احمد خان کی جانب سے ہر سال 15مئی کو یومِ شہداء منانے کا علان خوش آئندہے۔شہداء کے دن کو شہداء کے احترام میں منایاجائے ۔

شہیدوں کے ساتھی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ اُن کے وارثان کا خیال رکھیں ۔دوران ڈیوٹی حادثات میں شہید ہونے والے سٹاف نے محکمہ کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ۔ادارہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگا۔ شہدا ء کے لئے پرائم منسٹرریلیف پیکج میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظورہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

ریلیف پیکج میں ہر فوت ہونے والے ملازم کے خاندان کو مراعات دی گئی ہیں ۔

وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین کے زیر اہتمام تقریب یومِ شہداء کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم عیدین پر اپنے شہداء کے ورثاء کو بلائیں گے اوران سے دکھ، درد بانٹیں گے ۔چیف انجینئر پلاننگ شاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ لائن سٹاف محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔

بعدازاں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے ریجنل سیکرٹری کے مطالبہ پر ملازمین کے آف ڈے ویجز کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا اعلان کیا ۔ قبل ازیں دوران ڈیوٹی حادثات میں شہید ہونے والے ملازمین ،سٹاف ، چیف انجینئر چوہدری عبدالغنی کی صاحبزادی کی نیلم ویلی حادثہ میں شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی گئی ۔تقریب میں ڈائریکٹرفنانس میاں انصارمحمود،ایڈیشنل منیجر پبلک ریلیشنز جمشیدنیازی، یونین عہدیدار مدثر بھٹی، عاطف زیدی، چوہدری اظہر، رانا انور اور دیگر بھی موجود تھے ۔