رمضان المبارک میں بجلی کی ترسیل یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول رومز قائم

منگل 15 مئی 2018 22:38

ملتان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رمضان المبارک میں بجلی کی بہتروولٹیج کے ساتھ ترسیل یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول رومز قائم کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پر میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاورڈسٹری بیوشن سنٹر میں ریجنل کنٹرول روم بنایاگیاہے جہاں تین شفٹوں میں افسران اور ملازمین بجلی فراہمی اور تعطل کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے، بجلی کی فراہمی میں تعطل اور شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں میں بھی کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جو یکم رمضان المبارک سے آپریشنل ہوجائیں گے ۔

سرکلوں میں بجلی کی سپلائی، شکایات کے اندراج اور ازالہ کے لئے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل کنٹرول رومز کے انچارج ہوں گے ۔