پولیس کی کارروائی،زمین کے تنازع پر جھگڑا ناکام بنا دیا ،11ملزمان گرفتار

منگل مئی 22:51

قصور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پولیس کی بروقت کارروائی،زمین کے تنازع پر ممکنہ سنگین جھگڑا ناکام بنا دیا ،11ملزمان زیر حراست ، جدید قسم کا اسلحہ برآمد،مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او راجہ جنگ محمد راحیل خاں کو اطلاع ملی کہ نواحی گائوں متا میں دوگروپوں کا آپس میں زمین کاتنازعہ چلا آرہا ہے اور امروز دونوں فریقین کی طرف سے شدید جھگڑے کا اندیشہ ہے، جس پر تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ڈی ایس پی صدر ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات پر بروقت کارروائی کی اور جائے وقوعہ سے 11ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے دو رائفل 222بور،2رائفل 223بور لیزر والی،2پسٹل 9ایم ایم اور تین پسٹل 30بور معہ بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں، پولیس نی17ملزمان کیخلاف انسدادی کارروائی کی جبکہ 9ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے ، ڈی ایس پی صدر ناصر محمو دنے کہا کہ گنڈا عناصر کو سختی سے کچل دیا جائیگا اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ا چھی کارکردگی پر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے ایس ایچ او راجہ جنگ اور انکی ٹیم کوشاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :