ایم ایم اے کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف آج ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہونگے

مئی کو یوم احتجاج منایا جائے گا

منگل 15 مئی 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف پورے ملک میں آج بروزبدھ احتجاجی مظاہرے ہونگے جبکہ جمعہ18مئی کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کی دیگر جماعتیں 16 مئی کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کریں گی اور 18 مئی کو متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام ملک بھر میں فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا ۔

یوم احتجاج کے موقع پر ملک بھر میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور خطیب حضرات خطبات جمعہ میں اسرائیل کی درندگی کے خلاف اور اتحاد عالمی اسلامی کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاج ہوگا اور بڑی بڑی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔۔۔۔اعجاز خان