اسلام آباد، بہارہ کہو میں لینڈ مافیا کی مقامی پولیس اور متعلقہ اداروں سے مبینہ ملی بھگت

اربوں کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے پختہ تعمیرات کر لیں برساتی نالوں ،نکاسی آب کے نالوں اور سڑکوں کو بھی نہ چھوڑا گیا

منگل 15 مئی 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقہ بہارہ کہو میں لینڈ مافیا نے مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے پختہ تعمیرات کر لیں ،سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا نے برساتی نالوں ،نکاسی آب کے نالوں اور سڑکوں کو بھی نہ چھوڑا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقہ بہارہ کہو ،سترہ میل ٹول پلازہ کے قریب اربوں روپے کی مالیتی سرکاری زمین پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے ۔مقامی آبادی کی طرف جانے والی سڑک پر بھی لینڈ مافیا نے قبضہ کرتے ہوئے پختہ تعمیرات شروع کر رکھی ہیں۔ وہی نکاسی آب کے لیے بنائے جانے والے نالوں پر بھی تعمیرات کرلی گئی ہیںجبکہ قریب ہی واقع محکمہ جنگلات پنجاب کی زمین پر بھی دھرلے سے قبضہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کیمطابق بھاری رشوت کے عوض فاریسٹ گارڈز ،فاریسٹ آفیسر ز ،مقامی پٹواری اور پولیس نے لینڈ مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،جس کی وجہ سے اربوں روپے مالیتی سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا گیا ہے وہیں فاریسٹ گارڈز اور فارسٹ افسران اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ۔دوسری طرف بہارہ کہو کے علاقہ میں سرکاری اراضہ پر قبضہ بھی جاری ہے جس پر سی ڈی اے نے بھی اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :