راولپنڈی ،رمضان کے موقع پر ٹریفک اور دوسرے مسائل کے حل کے لئے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے ، افضال احمد کوثر

تاکہ عوام کے ساتھ تاجروں کو بھی کسی دقت کا سامنا نہ ہو، سابقہ روایات کے مطابق انجمن تاجران اور پولیس کا تعاون جاری رہے گا،سٹی پولیس افسر راولپنڈی

منگل 15 مئی 2018 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ رمضان کے موقع پر ٹریفک اور دوسرے مسائل کے حل کے لئے مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے ساتھ تاجروں کو بھی کسی دقت کا سامنا نہ ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاانجمن کے صدر ارشد محمود اعوان کی قیادت میں تاج عباسی ، ملک محمد ارشد اور محمد اکرام سمیت دیگر پر مشتمل تاجروں کے وفد نے سی پی او سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد نے سی پی او کوراولپنڈی میں تعیناتی پرخوش آمدید کہا اور پھولوں کا تحفہ دیا وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سابقہ روایات کے مطابق انجمن تاجران اور پولیس کا تعاون جاری رہے گا پولیس تاجران کے مسائل حل کرنے کے لئے جانفشانی سے کام کرے گی اس موقع پر سی پی راولپنڈی نے کہا کہ انجمن تاجران اور پولیس کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے چھوٹے بڑے مسائل کے حل کے لئے تاجر پولیس نشست ہونی چاہیے تاجران کے مسائل کے جائز حل کے لئے سی پی او دفتر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :