راولپنڈی، سحری کے اوقات میں ون ویلنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لئے ون ویلرز کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رمضان المبارک میں مری روڈ ، فلائی اوورز، پشاور روڈ ، مال روڈ ، ایئر پورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ون ویلنگ کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے

منگل 15 مئی 2018 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے رمضان المبارک اور بالخصوص سحری کے اوقات میں ون ویلنگ پر موثر انداز سے قابو پانے کے لئے ون ویلرز کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں مری روڈ ، فلائی اوورز، پشاور روڈ ، مال روڈ ، ایئر پورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ون ویلنگ کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جوون ویلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لیں گے اور ون ویلرز کوجیل بھیج دیا جائے گا جہاں ون ویلرز کو عید جیل میں ہی گزارنی پڑے گی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے بتایاکہ ون ویلنگ قانوناًً جرم ہے اور قیمتی زندگی کے ساتھ کھیل بھی اس لئے ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے اس حوالے سے پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی انہوںنے کہا کہ والدین بھی اپنا فرض ادا کریں اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک فعل سے خود بھی منع کریں اور سمجھائیں تا کہ ان کی قیمتی جانوں کو لاپرواہی کی وجہ سے روڈ حادثات کا شکار ہونے سے بچا یا جا سکے جو عمر بھر کی معذوری اور موت کا سبب ہیں انہوںنے کہا کہ بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گاجو والدین کے لئے بھی باعث پریشانی وتکلیف ہو گا ۔