لاہور ہائیکورٹ ، ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے کے ڈبل فیس کا چالان جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت

پر ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

منگل مئی 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ سال سے ایل ڈی اے کے ڈبل فیس کا چالان جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری محمد عتیق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ 25 نومبر 2014 کو جوہر ٹاؤن میں پلاٹ خرید کر رجسٹری کروائی،لیکن ایل ڈی اے نے پلاٹ کی رجسٹری کو ماننے سے انکار کر دیا اور دوبارہ فیس جمع کرانے کو کہا جبکہ ڈبل فیس کی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ سال قبل درخواست دی لیکن ابھی تک اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نے ایل ڈی اے کو ڈبل فیس کا چالان جاری کرنے کا حکم دے۔