نیب کسانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ، زرعی اصلاحات اور زراعت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا، ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی

منگل 15 مئی 2018 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سندھچیمبر آف ایگریکلچر کے جانب سے " بدعنوانی کی وجہ سے کسانون کو درپیش مسائل " عنوان سے مقامی ہوٹل مین سیمینار منعقد ہوا۔ ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی نے کہا کہ نیب کسانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے زرعی اصلاحات اور زراعت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

۔ زرعی شعبے میں بدعنوانی کا خاتمہ اور اصلاحات لانے کے لیے کسانوں کے مسائل کا حل وقت کی اولین ضروریات میں سے ہے۔آبادگار اور کسان زرعی اصلاحات اور بہتر نتائج کی خاطر زراعت میں جدید طریقہ کار اور مشینری ٹیکنک اپنائیں۔

(جاری ہے)

زرعی مسائل حل کرنے کے لئے گورنمنٹ کے سامنے مسائل اٹھائینگے۔ باردانہ کی تقسیم کا مسئلہ بھی ہم پہلے سے ہی گورنمنٹ کے سامنے اٹھایا ہوا ہے اور شفاف تقسیم نہ ہونے کے متعلق نشاندہی کی ہے ۔

روینیو ریکارڈ کمپیوٹرائیزڈ کرنے کے لئے یونٹ اضلاع میں کام نہیں کر رہے یہ مسئلہ بھی گورنمنٹ کے ساتھ اٹھائینگے ۔ نیب اکیلے ہر بدعنوانی کی روک تھام کے لئے کافی نہیں ہے عوام الناس کو بھی اس جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ سیمینار میں سندھ کے دور دراز علاقوں کے آبادگاروں اور کسانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر آبادگاروںاور کسانوں نے زرعی فیلڈ میں بدعنوانی کے متعلق ڈی جی نیب کو شکایات دیں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔۔#