کوئٹہ، نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف، پہلے بھی سازشوں میں مصروف رہئے،سید محمد فضل آغا

مودی کی زبان بولنے والے نے دنیا کو خوش کرنے کے لئے اپنی ہی ملک کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے،سابق گورنر بلوچستان ایسے وقت میں بیان دیاجب بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں آئے روز دہشتگردکارروائیاں کروارہا ہے،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

منگل 15 مئی 2018 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و سابق گورنر بلوچستان سید محمد فضل آغا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے ایسے وقت میںجب بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں آئے روز دہشتگردکارروائیاں کروارہی ہے اس طرح کا بیان دینا ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہے میاں محمد نوازشریف نے ملک کے خلاف سازش کر کے عالمی دنیا کو خوش کرنے کے لئے اپنی ہی ملک کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میا ں نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں میاں نوازشریف نے پہلے بھی ملک کے خلاف سازش کی ہے اور اب بھی ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے انڈیا آئے روز کشمیر میں خون ریزی کروارہی ہے نہتے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام پر اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ سختی سے نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ میا ں نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں میاں نوازشریف نے پہلے بھی ملک کے خلاف سازش کی ہے اور اب بھی ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف ملکی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں نوازشریف نے جس طرح پاکستان کی امیج کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اس طرح کے بیان سے پوری قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے ایسے وقت میںجب بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں آئے روز دہشتگردکارروائیاں کروارہی ہے اس طرح کا بیان دینا ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہے میاں محمد نوازشریف نے ملک کے خلاف سازش کر کے عالمی دنیا کو خوش کرنے کے لئے اپنی ہی ملک کے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میا ں نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں میاں نوازشریف نے پہلے بھی ملک کے خلاف سازش کی ہے اور اب بھی ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔