ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کوئٹہ شہر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی نظر ثانی کو منصفانہ قرار دے دیا

مخصوص حلقے کی تشکیل پر تنقید کو بلا جواز اور شہریوں کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا

منگل 15 مئی 2018 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں کوئٹہ شہر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کی نظر ثانی کے بعد ترتیب و تشکیل کو انتہائی منصفانہ اور کوئٹہ کے شہریوں کے سیاسی،جغرافیائی،کاروباری مفادات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے بعض عناصر کی جانب سے ایک مخصوص حلقے کی تشکیل پر تنقید کو بلا جواز اور شہریوں کو تقسیم کرنے کی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ نئی نظر ثانی شدہ حلقہ بندیوں میں کوئٹہ شہر میں آبادتمام اقوام و قبائل کے سیاسی نمائندگی کو تحفظ فراہم کرکے برابری و برادری قائم کرنے کی کوشش قابل تعریف ہے نہ اس پر تنقید کر کے ایسا تاثر قائم کیا جائے کہ کوئٹہ شہر پر مخصوص مائندسیٹ اپنی حاکمیت و بالا دستی قائم کرکے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ حلقہ بندیوں میںجغرافیائی،نسلی،لسانی،ثقافتی اور قومی اشتراک کو مدنظر رکھ کر جس آبادی کی آئینی ضرورت تھی اسی کے مطابق حلقہ بندیاں کی گئی ہے اب اگر اس طرح کی حلقہ بندیوں سے بعض اشخاص کے مفادات متاثر ہوئے ہے تو اس مسلہ کو قوموں کا مسلہ بنانے کی بجائے آئینی و قانونی راستہ اختیار کرکے اپنے متاثرہ حلقوںکیلئے ا ٓواز بلند کریں یہ ایک جمہوری طریقہ بھی ہے اور آئینی راستہ بھی ،یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ،کہ اپنے حلقوں کی درستگی کیلئے دیگر تشکیل شدہ حلقوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے عوام کے درمیان مضبوط رشتوں کو نقصان پہنچایا جائے۔

بیان میں کہا گیا سابقہ حلقہ بندیوں میں علمدار دوڑ اور اس کے گرد و نواح کے حلقوں کی جس طرح تقسیم بندی کی گئی تھی اس کے خلاف پارٹی نے آئینی و قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کو چیلنچ کیا تھا جسے قبول کرکے متاثرہ حلقوں کو دوبارہ پی بی 27 کا حصہ بنایا گیا اور اس نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں کوئٹہ کے شہریوں کے درمیان رشتے اور مضبوط و مستحکم ہو گئے ہیں۔سیاسی جماعیتں اور بعض افراد منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے مثبت طرز عمل کے ذریعے نفرتوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں۔