کشمیرکے مسئلہ کا پرامن اور منصفانہ فوری حل ناگزیز ہے ‘خطہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی کشمیرقراردادوں کی روشنی میں رائے شماری کے ذریعہ حل کروانا ہوگا

آزادکشمیرحکومت کے وزیر بحالیات وٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار میڈیا سے بات چیت

منگل 15 مئی 2018 22:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) آزادکشمیرحکومت کے وزیر بحالیات وٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ کشمیرکے مسئلہ کا پرامن اور منصفانہ فوری حل ناگزیز ہے خطہ میں پائیدار امن کے قیام کے لئے عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی کشمیرقراردادوں کی روشنی میں رائے شماری کے ذریعہ حل کروانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ناصر حسین ڈار نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کیے جانے کو زبر دست الفاظ میں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ بھارتی جنگی عزائم سے عالمی امن تہس نہس ہوسکتاہے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ بھارت کشمیرکے دیرنیہ تنازعہ کے پرامن حل میں کبھی بھی سنجیدہ نہ رہا ہے اور اس نے ہمیشہ ڈنگ ئپائو پالیسی اختیار کی ہے ۔اور اس عالمی مسلہ کو زیر التواء رکھنے کیلئے تاخیری حربی استعمال کیے ہیں ۔ناصر حسین ڈا ر نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے فوری حل کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو بڑھائیں۔