Live Updates

بیرسٹرسلطان محمود نے نواز شریف کے ملکی مفاد اوربھارت کی حمایت میں دئیے گئے لغو بیان پرپورے آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیکر تمام پاکستانی ،

کشمیری جماعتوں پر سبقت حاصل کر لی ہے پی ٹی آئی کے رہنماء بشارت کھوکھر کی میڈیا سے بات چیت

منگل 15 مئی 2018 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بیرسٹرسلطان محمود چوہدری قائد کشمیر نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے ملکی مفاد اوربھارت کی حمایت میں دئیے گئے لغو بیان پرپورے آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیکر تمام پاکستانی ، کشمیری جماعتوں پر سبقت حاصل کر لی ہے ،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماء بشارت کھوکھر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا افواج پاکستان کے خلاف ہر سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے ،پی ٹی آئی پاکستان کے عام انتخابات میں کلین سویپ کریگی ، اور عمران خان پاکستان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں حکومتیں قائم ہونگی، محافظ حقوق خواجہ فاروق احمد کی شبانہ روز محنت اپنی مثال ہے آج مظفرآباد شہر کے عوام بے تاب ہیں کہ ایک بار پھر ووٹ کا قرض چکا کر خواجہ فاروق احمد کو حق نمائندگی کیلئے اسمبلی میں پہنچائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات