مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سحرش قمر کاسیاحوں کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 15 مئی 2018 22:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کی خاتون ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر نے کنڈل شاہی ضلع نیلم آزاد کشمیر میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے دل خراش واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع میں جاں بحق ہونے والوں کے والدین اور عزیز واقارب کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان پوری حکومتی ٹیم اور حکومتی مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مقامی افراد نے بھی انہیں ریکور کرنے کیلئے نہ صرف کوششیں کی بلکہ اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے جس پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم ضلعی انتظامیہ سمیت جملہ رضا کاروں اور مقامی آبادی خراج تحسین کے مستحق ہے۔

ممبر اسمبلی نے حادثے کا شکار ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔