صدرآزاد کشمیر سر دار مسعود نے قانون سازاسمبلی کا بجٹ اجلاس21مئی کو طلب کر لیا

وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی21مئی کونظر ثانی میزانیہ2017-18و تخمینہ میزانیہ2018-19ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کرینگے

منگل 15 مئی 2018 22:56

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) صدرآزاد کشمیر سر دار مسعود خان نے قانون سازاسمبلی آزاد جموںو کشمیر کا بجٹ اجلاس21مئی بروز سوموار بوقت دن11بجے لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس کی صدارت سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ سے بجٹ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی21مئی کو دن11بجے نظر ثانی میزانیہ2017-18و تخمینہ میزانیہ2018-19ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کیں گے دو روز اجلاس میں وقفہ ہو گا جبکہ24تا26مئی کو عام بحث ہو گی 27مئی کو بھی وقفہ ہو گا جبکہ28مئی کو بجٹ پر بحث جاری رہے گی29مئی کو مطالبات زر پر رائے شماری ہو گی

متعلقہ عنوان :