ْبدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا،دوبارہ کر کٹ میں واپسی سے ابتک 17 کیچز ڈراپ ہو چکے

منگل 15 مئی 2018 23:05

ْبدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا،دوبارہ کر کٹ میں واپسی سے ابتک ..
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) کم بیک کے بعد بدقسمتی نے عامر کا دامن تھام لیا،فیلڈرز نی17کیچز ڈراپ کرتے ہوئے پیسر کی امیدوں کو حسرت میں بدلا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 5سال پابندی کی سزا مکمل ہونے پر محمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی، اب تک پیسر نے 17 ٹیسٹ کھیلے جس میں16کیچز ڈراپ ہوئے، انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ2016 میں محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے ایک ایک مرتبہ الیسٹر کک کو موقع دیا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں اسد شفیق نے ہیلز جبکہ یونس نے جیمز ونس کا کیچ ڈراپ کیا، اوول میں اظہر علی نے معین علی کو اننگز جاری رکھنے میں مدد فراہم کی، ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں لیون جانسن کو مصباح الحق اور سمیع اسلم نے مواقع فراہم کرتے ہوئے محمد عامر کو وکٹ سے محروم رکھا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کیخلاف ہیملٹن ٹیسٹ میں سمیع اسلم نی2مرتبہ جیت راول کا کیچ چھوڑا،محمد عامر اپنی ہی گیند پر ولیمسن کا ریٹرن کیچ نہ تھام سکے، آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں بھی پیسر اپنی ہی بولنگ پر گیند قابو نہ کرسکے اور پیٹر ہینڈز کومب کو پویلین بھیجنے کا موقع گنوایا۔

دورئہ ویسٹ انڈیز کے بارباڈوس ٹیسٹ میں احمد شہزاد نے کارلوس بریتھ ویٹ کا کیچ چھوڑا،سری لنکا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں دوسری سلپ میں اسد شفیق گیند پر قابو پانے میں ناکام رہے، آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے ایڈجوائس اور اظہر علی نے ولیم پورٹر فیلڈ کو اننگز جاری رکھنے کا موقع دیا۔یاد رہے کہ اس دوران اگر محمد عامر کی گیندوں پر کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی۔