اٹالین اوپن ٹینس، جوکووچ، کائل ایڈمونڈ، نیشکوری، فوگنینی اور ڈیوڈ گوفن مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 15 مئی 2018 23:23

اٹالین اوپن ٹینس، جوکووچ، کائل ایڈمونڈ، نیشکوری، فوگنینی اور ڈیوڈ ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) نوویک جوکووچ، کائل ایڈمونڈ، فابیو فوگنینی، کائی نیشکوری اور ڈیوڈ گوفن اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں سربین سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرینی کھلاڑی الیگزینڈر ڈولگو پولوف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے تیونس کے میلک جزیری کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 6-3 سے ہرایا، اٹلی کے فابیو فوگنینی نے فرانسیسی حریف گیل مونفلس کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کے بینوئٹ پیئر نے ہم وطن کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو زیر کر کے پہلی رکاوٹ عبور کی، ڈیوڈ گوفن نے لیونارڈو میئر کو ہرا کر پہلا مرحلہ عبور کیا، جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری نے اسپین کے فلورین لوپز کو شکست فاش سے دوچار کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں روبن ہاس، بدینی، کارینو بسٹا، راموس وینولاس فتح یاب رہے۔

متعلقہ عنوان :