پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،07کلو گرام حشیش اور 10,600لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد

منگل 15 مئی 2018 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرمسافر کوچ کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص سی 07کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآ مدکر لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میںمالیت تقریباً 79ہزار ڈالرز (اکانوے لاکھ روپے ) کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ حشیش اور 01 اسمگلر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران اوتھل( بلوچستان )کے قریب لاکھارہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 10,600 لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کر لیاگیا، ڈیزل غیر قانونی طریقے سے گوادر سے کراچی اسمگل کیاجار ہا تھا۔ ضبط شدہ غیر قانونی ڈیزل کی مالیت چھ لاکھ نواسی ہزارروپے کے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔