سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان اور ڈی جی خان میں آپریشن، 3مشتبہ دہشت گرد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد

منگل 15 مئی 2018 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور ڈی جی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں جن ٹوبہ نوخانی، ڈیرہ مراد جمالی، سنج سلہ اور چبدار میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلئے، پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔