چین کا فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی ، منصفانہ نصب العین اور دو ملکی فارمولے کی حمایت کا اعلان

غز ہ کی صورتحال پر فریقین تحمل سے کام لیں،چین مسئلہ فلسطین کے حتمی حل کیلئے کوشاں رہیگا، ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

منگل 15 مئی 2018 23:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین عالمی برادری کے ساتھ فلسطین کے مسئلے کے حتمی حل کے لیے کوشاں رہیگا،غز ہ کی صورتحال پر فریقین تحمل سے کام لیں،فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے منصفانہ نصب العین اور دو ملکی فارمولے کی حمایت کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین غزہ کے علاقے میں ہونے والے پرتشدد تصادم سے ہونے والے سخت جانی نقصانات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

چین عام شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی مخالفت کرتا ہے اور اسرائیل اور فلسطین سے اپیل کرتا ہے کہ کشیدگی میں اضافے کی روک تھام کے لئے تحمل سے کام لیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے اپنے قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ نصب العین اور دو ملک کے فارمولے کی بھی حمایت کرتا ہے۔ چین عالمی برادری کے ساتھ فلسطین کے مسئلے کے حتمی حل کے لیے کوشاں رہیگا۔

متعلقہ عنوان :