محکمہ برقیات کے غیر جریدہ فنی ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ‘بلوں کی ترسیل بھی روک دی گئی

منگل 15 مئی 2018 23:36

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) محکمہ برقیات کے غیر جریدہ فنی ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیاجبکہ آج سے بلوں کی ترسیل بھی روک دی گئی‘ گزشتہ روز ہٹیاں بالا محکمہ برقیات کے غیر جریدہ فنی ملازمین نے مکمل ہڑتال کی وائس چیئرمین غیر جریدہ فنی ملازمین ضلع ہٹیاں بالا عارف قریشی کی قیادت میں ہونے والی کام چھوڑ ہڑتال میں بڑی تعداد میں غیر جریدہ فنی ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر عارف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمارے جائز مطالبات منظور کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی مگر طویل عرصہ گزر گیا حکومتی ایوانوں نے ہمارے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہمیں مجبورا دوبارہ ہڑتال پر آنا پڑا انہوں نے کہا اب اپنے جائز مطالبات کی مکمل منظوری تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی اور ہمارے مطالبات تسلیم کر کے ہمیں ہمارا حق نہ ملا تو ہماری ہڑتال میں شدت آ جائے گی مکمل ہڑتال ہو گی انہوں نے کہا ہم اپنی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں خصوصا ذوالفقار منہاس جنہوں نے غیر جریدہ فنی ملازمین کے مسائل کی آواز ہر فورم پر اٹھائی ان کے ہر حکم پر لبیک کریں گئے اب بھی ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل نہ ہوا تو ہم روڈوں پر نکل آئیں گئے عارف قریشی اور دیگر نے کہا بلوں کی ترسیل کی بندش کے باعث ریونیومتاثر ہونے کی تمام تر ذمہ داری آفیسران بالا اور حکومت پر عائد ہو گی اس کے بعد شکایات بجلی خرابی کا بھی نوٹس نہیں لیا جائے گا اور نہ کوئی غیر جریدہ فنی ملازم کسی لائن پر کام کرے گا اس لئے ہمارے مطالبات کے مطابق چارٹ آف ڈیمانڈ پر عمل کیا جائے ورنہ کسی بھی صورت اب یہ ہڑتال ختم نہیں ہو گی

متعلقہ عنوان :