میر واعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی تقریب 22مئی کو کشمیر ہائوس میں ہو گی

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر برسی کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

منگل 15 مئی 2018 23:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق اور شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کی تقریب 22مئی 2018ئ کو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقدہ ہو گی۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ہوں گے۔ برسی کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کشمیر سنٹر راولپنڈی میں منعقدہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈائریکٹر جنرل کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی ، حریت کانفرنس کے سینئر راہنما سید یوسف نسیم ، فیض نقشبندی ، شیخ عبدالمتین ، اعجاز رحمانی ، ڈائریکٹر کشمیر سنٹر راولپنڈی سرور حسین گلگتی ، راجہ خان افسر خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں -22 فروری کو برسی مرکزی تقریب آل پارٹیز حریت کانفرنس اور جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مشترکہ طورپر منانے کا فیصلہ ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں ، حریت کانفرنس کے قائدین ، وکلاء،صحافیوں اور نمائیندگان مہاجرین جموں و کشمیر کو مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :