وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر افتخار گیلانی نے 3کروڑ 60لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی چار کلو میٹر سڑک کا افتتاح کر دیا

منگل 15 مئی 2018 23:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار گیلانی نے تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی چار کلو میٹر سڑک کا افتتاح کر دیا منصوبہ کو چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا بیس سالوں بعد لوئر چھتر سڑکوں کی پختگی اور تعمیراتی کام پائیہ تکمیل پہنچنے سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا لوئر چھتر کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار تھی بیرسٹر افتخار گیلانی نے عوام سے دوران انتخابات سڑکوں اور راستوں کی تعمیر کا وعدہ پورا کر دکھایا وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، علاقہ مکینوں اور سول سوسائٹی کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی اس موقع پر لوئر چھتر چار کلو میٹر سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ 20سالوں کے بعد عوام کو حقیقی معنوں میں زمین پر کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے اہلیان چھتر سے انتخابات میں سڑک کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر کے دکھایا ہے گزشتہ کئی سالوں تک لوئر چھتر کی سڑکوں کے بدحالی کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا تھا موجودہ حکومت نے دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کا خصوصی توجہ دی ہے دارالحکومت کے تمام علاقوں میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کا عمل شروع کیا گیا ہے جسکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی تقریب میں مبارک اعوان ، ملک عارف ، آصف مصطفائی ، مبشر اعوان ، مظہر الحق ، بشار ت اعوان ، وسیم اعوان ، تسلیم اعوان ، رشید قریشی ، آصف لالا ، مشتاق عباسی ، سعید عباسی ، فضل عباسی ، کلیم اعوان ، حسین شاہ ، مشرف قریشی ، افتخار اعوان و دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ دارالحکومت کے عوام نے ہمیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے لوئر چھتر کے عوام نے سڑک کی تعمیر کا جو مطالبہ کیا تھا اس مطالبے کو ہم نے پورا کر کے دکھا دیا ہے بعض لوگ صرف ہوائی اعلانات کر کے غائب ہو جاتے ہیں اور انتخابات کے موسم میں نمودار ہوتے ہیں جبکہ ہمارا منشور عوام کی خدمت ہے ہم نے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھا کر دکھائے ہیں دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں گزشتہ ادوار میں حکومتوں کی بے حسی کے باعث مظفرآباد کے عوام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا ہے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے موجودہ حکومت نے نیک نیتی سے کام کیا ہے زمین پر کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے