پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی

وزیراعظم فاروق حیدر کے دست راست انجینئر راجہ رشید درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

منگل 15 مئی 2018 23:36

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ،وزیراعظم کے سیاسی حریف صاحبزادہ اشفاق ظفر نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دست بازو و قریبی عزیز ،سابق امیدوار اسمبلی انجینئر راجہ رشید خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ وزیراعظم کی کارکن کش پالیسیوں سے تنگ آکر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں با ضابط شمولیت اختیار کر لی پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پانچ اور چھ کے رہنمائوں اور کارکنان نے جلوس کی شکل میں راجہ رشید خان کو انکی رہائش گاہ سے پریس کلب ہٹیاں بالا لایا جہاں پر انھوں نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کی مرکزی و ضلعی باڈی کے عہداران ،پی وائی او اور پی ایس ایف کے کارکنان بھی موجود تھے راجہ رشید خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن فرعونوں کی جماعت بن چکی ہے کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں الیکشن 2016ء میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں سے وزیراعظم منحرف ہو چکے ہیں فاروق حیدر کا کوئی ویژن اور منشور نہیں ہے بطور وزیراعظم انھوں نے اعلان کیا کہ میں کابینہ میں بارہ وزراء سے زائد نہیں لوں گا ورنہ گھر چلا جائوں گا1974ء کے ایکٹ میں ترمیم ،بلدیاتی انتخابات اور صوابدیدی تعیناتیوں میں وزیراعظم نے یو ٹرن لیا اس وقت مسلم لیگ ن کے مخلص کارکنان کی عزت نفس محفوظ نہیں ہے وزیراعظم نے کرسی پکی کر نے کے لیے وزراء کی تعداد میں اضافہ کیا صوابدیدی عہدوں پر تعیناتیوں اور کشمیر کونسل کے خاتمہ پر خاموشی کے علاوہ اپنے آبائی ضلع کا جو استحصال شروع کر رکھا ہے اس پر ندامت محسوس کرتا رہا اورآج اپنے ضمیر کا بھوج ہلکا کر نے کے لیے مفاداتی اور متکبرانہ سوچ کی حامل جماعت کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی کارکن نواز جماعت میں شمولیت اختیار کر رہا ہوںمیراجینامرناپیپلزپارٹی کے ساتھ رھیگااوراشفاق ظفرکے قافلے میں شمولیت کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں جماعت کے لیے صرف کروں گا مسلم لیگ ن کی کشتی میں سوار کر نے والے فاروق حیدر اور انکے حواری جو کارکن کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہیںاس موقعہ پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے کہا کہ راجہ رشید خان ایک مدبر اور بلند پایہ کے سیاسی ورکر ہیں باعزت اور باوقار شخصیات کی مسلم لیگ ن میں کوئی عزت اور اہمیت نہیں ہے راجہ رشید خان کو عزت دیں گے اور آج سے وہ میرے قائد اور میں انکا کارکن ہوں موجودہ حکومت نے نا انصافیوں کی جو روایت شروع کر رکھی ہے اس پر دما دم مست قلند ر کریں گے دو سال میں راجہ فاروق حیدر خان کو بہت وقت دیا کہ وہ ضلع ہٹیاں بالا میں میگا پراجیکٹ شروع کر سکیں سوائے انتقامی کارروائیوں کے انھوں نے کوئی نہیں کیا خالصہ سرکار پر تعمیردوکانات اور مکانات کو بلڈوز کر نے کا حکم پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے فاروق حیدر نے 2013ء میں ایک ایک ٹیچر کے تبادلہ پر تھپڑ مارنے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ آج تک جاری ہے پیپلز پارٹی نے یونیورسٹی کیمپس کا قیام 37کروڑ کی واٹر سپلائی،سائنس ماڈل کالج اور سکولوں کو اپ گریڈ لیکن فاروق حیدر کے کارکنان نے پانچ لاکھ کی سیکیم پر ایک لاکھ بھتہ وصولی شروع کر رکھی ہے ہٹیاں بالا پل پر مسلم لیگ ن کے ورکر نے خالصہ سرکار پر دوکانات تعمیر کیں جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ذاتی اراضی پر تعمیرات کو مسمار کرانے کے حکم کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم سڑکوں پر نکلیںاشفاق ظفر کے علاوہ راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ ،چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، شفیق کاظمی ،الطاف کیانی ،اویس خان ،خورشید اعوان ،راشد مغل ،ناصرالدین چک ،لیاقت علی اعوان ،سید ظاہر ہمدانی ،مرتضی کاظمی ،جواد ہمدانی،راجہ بشارت دائود اور دیگر بھی موجود تھے