30جون تک لوکل گورنمنٹ اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کرے گا‘ راجہ نصیر خان

منگل 15 مئی 2018 23:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات ودہی ترقی راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ 30جون 2018؁ء تک لوکل گورنمنٹ اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کرے گا۔تمام ممبران اسمبلی اپنی سکیمیں یکم جولائی تک آئندہ مالی سال کیلئے لوکل گورنمنٹ اپنے ضلعی آفیسر کو ارسال کریں ریاست کے اندر کسی کو بھی کام چوری نہیں کرنے دینگے۔

ایکسئین اور ایس ڈی او ہر ضلع میں بیٹھے گا ترقیاتی بجٹ کو سو فیصد زمین پر نظر آنا چاہیے جو آفیسر پراگرس نہیں دے گا اسے گھر جانا ہو گا۔

(جاری ہے)

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ نصیر احمد کان نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ برتھ رجسٹریشن پر خصوصی توجہ دے رہا ہے نادرا کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں سیکرٹری یونین کونسل اس شعبے کو موثر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں لوکل گورنمنٹ کا بجٹ دو ارب سے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہالوکل گورنمنٹ کو خالصتاً عوامی فلاح وبہبود کا محکمہ بنایا جائے گا تاکہ عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ اس بار محکمہ لوکل گورنمنٹ ایک روپیہ بھی سلنڈر نہیں کر رہا ترقیاتی عمل وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تیزی سے جاری وساری ہے۔