رکن اسمبلی وحید گل کی گاڑی ٹرالے سے جا ٹکرائی ،معجزانہ طور پر محفوظ رہے

منگل 15 مئی 2018 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل کی گاڑی خانیوال سے لاہور واپس آتے ہوئے ٹرالے سے جا ٹکرائی تاہم حادثے میں وحید گل معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے خانیوال میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے رکن صوبائی اسمبلی وحید گل لاہور سے خانیوال گئے تھے۔ واپسی پر ان کی گاڑی گوجرانوالہ کے قریب ٹرالے سے ٹکرا گئی۔ حادثے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوشی قسمتی سے رکن صوبائی اسمبلی وحید گل محفوظ رہے۔وحید گل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ جان محفوظ رہی۔