قومی اسمبلی نے ہزارہ ایئر پورٹ کی زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کے اجراء کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی

منگل 15 مئی 2018 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے سی پیک میں شامل ہزارہ ایئر پورٹ کی زمین کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراء کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کیپٹن ( ر) محمد صفدر نے قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے اس ایوان کی رائے ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس جو پیسہ پڑا ہوا ہے اس پر سی پیک کے ساتھ جو ہزارہ ایئر پورٹ بننا ہے بمقام جسگرں شریف اس کے پیسے جلد لوگوں کو دیئے جائیں تاکہ سی پیک کے ساتھ یہ ایئر پورٹ تیار ہو جائے اور چھوٹے صوبوں کی محرومی ختم ہو جائے ، ایوان نے متفقہ طور پر قرار داد کی منظوری دے دی ۔