پاک فضائیہ میں آپریشنل اور نان آپریشنل فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے والے افسرا ن اورائیرمین کو اعزازات سے نوازا گیا

منگل مئی 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقا ر تقریب میں پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے والے افسرا ن اورائیرمین کو آپریشنل اورنان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میںپاک فضائیہ کے 42افسران کو ستارئہ امتیاز(ملٹری)،36افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) 09 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

13 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) جبکہ02 شہداء کو تمغہ جرأت عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دی گئی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام ، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :