لالہ موسیٰ، ڈرائیو رکے سوجانے کیوجہ سے ہائی ایس کی کھڑے ٹرالے سے ٹکر، ڈرایو ٴر سمیت دو افراد جاں بحق 8شدیدزخمی

منگل مئی 23:42

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) آزاد کشمیر (ڈڈیال)سے لاہور جانے والی ہا ی ٴ ایس لالہ موسیٰ کے قریب دیونہ منڈی میں ڈرائیور کے سوجانے کی وجہ سے ہائی ایس کی کھڑے ٹرالے سے ٹکرا جس کے نتیجہ میں ڈرایو ٴر سمیت دو افراد جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ،آٹھ شدید زخمی ،تین کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈڈیال سے لاہور جانے والی ہائ ایس نمبر LWC5721 ڈرایو ٴر کو اونگھ آجانے کے باعث دیونہ منڈی کے قریب ہوٹل پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئ ،جس کے نتیجہ میں ڈرایو ٴر سمیت دو افراد نزاکت ولد پہلوان اور قمر عباس ولد امانت علی موقع پر جاں بحق ہو گیٴ جبکہ آٹھ افراد جن میں شبیر ولد طالب سیالکوٹ ،نوید ولد کمال صغراں، زوجہ نوید سکنہ دینہ ،افضال ولد پہلوان سکنہ آزاد کشمیر ،جاوید ولد اقبال سمبڑیال،ثقلین ولد یاسین سکنہ چکسواری،محمد غفور ولد کریم آزاد کشمیر ،بلال ولد اشرف سکنہ جہلم زخمی ہوگیٴ دو سے تین زخمیوں کی حالت نازک ہے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیٴ عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا گیا۔