فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث عشرو زکوةٰ کمیٹی سرگودھا سمیت ضلع بھر کے مستحقین میں زکوةٰ تقسیم نہ کرسکی

منگل 15 مئی 2018 23:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) عشرو زکوة کمیٹی حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ماہ رمضان المبارک سے قبل سرگودھا سمیت ضلع بھر کے مستحقین میں کی تعداد میںو زکوة کی تقسیم نہ کرسکی جس کے باعث ہزاروں مستحق افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی عشرو و زکوة کمیٹی نے حکومت کو مطلع کیا تھا کہ اس سال بڑھتی ہوئی آبادی اور غربت کے باعث و زکوة فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جس کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جا ئے مگر حکومت کی طرف سے تاحال اس سلسلہ میں کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ35 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود زکوة کمیٹیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ آبادی کئی گنا بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے مستحق لوگوں کو زکوة کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے عشرووزکوة کمیٹی نے آبادی کے تناسب سے اور ضلع بھر کی آبادی میں ہونیوالے اضافے کے پیش نظر زکوة کمیٹیوں میں بھی اضافہ کرنے کی اشدضرورت تھی،مگر محکمہ عشر و زکوة کی طرف سے اس پر توجہ نہیں دی جارہی جس کا اثریہ ہوا کہ اس بار ماہ رمضان میں مستحق افراد میں زکوة کی تقسیم کاعمل ابھی تک شروع نہیں کیا جاسکا،اس سلسلہ میں عشروو زکوة کمیٹی کے عملہ سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کے باعث نئے رجسڑڈہونیوالے کے علاوہ سابق مسحقین میں وزکوة تقسیم کی جارہی ہے جیسے ہی فنڈز ملیں گے باقی مستحقین میں بھی وزکوة تقسیم کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :