سرگودھا بوورڈ کی نااہلی ، والدین اور طلباء و طالبات ذہنی اذیت کا شکار ،رول نمبرسلپ میں سینٹر تو درج ہے پر پتہ غائب

منگل مئی 23:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی نااہلی کے باعث والدین اور بچے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی جانب سے فرسٹ ایئر کے طلباء و طالبات کو جو رول نمبر سلپ دی گئی ہے اس پر سنٹر کا نام تو درج ہے مگر سنٹر کا پتہ درج نہیں ہے اس سلسلہ میں جب رول نمبر سلپ پر دیئے گئے نمبر پر رابطہ کیا گیا تو مذکورہ شخص نے بتایا کہ میں میانوالی سے ہوں ڈیوٹی دینے کیلئے آیا ہوں مجھے صحیح کنفرم نہیں ہے کہ یہ سنٹر کہاں ہے آپ بورڈ سے رابطہ کریں والدین سنٹروں کی تلاش کیلئے مارے مارے پھر رہے ہی جس سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کی نااہلی کھل کر سامنے آرہی ہے بورڈ کا مقصد صرف پیسے بٹورنا ہے کمشنر سرگودھا اس کی انکوائری کریں کہ رول نمبر سلپ پر سنٹرز کے پتے درج کیوں نہیں کئے جو والدین پڑھے لکھے نہیں ہیں ان کیلئے سنٹر ڈھونڈنا عذاب سے کم نہیں ہے جبکہ جو نمبر رول نمبر سلپ پر رابطہ کیلئے درج ہے وہ بیرون شہر سے آئے ہیں انہیں خود معلوم نہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کے والدین کیلئے مزید پریشانی بڑھ گئی ہے دوسری طرف لاکھوں روپے سالانہ فیس لینے والے پرائیویٹ کالجز کی انتظامیہ بھی اس سلسلہ میں تعاون کرنے کیلئے تیار نہیں پرائیویٹ کالجز کے طلباء و طالبات بھی سنٹرز کی تلاش کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔