سرگودھا وگردونواح میںپرائیویٹ سکولز مالکان نے طلباء و طالبات کو 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے سے انکار کردیا

منگل 15 مئی 2018 23:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) سرگودھا وگردونواح میںپرائیویٹ سکولز مالکان نے جون کی فیس کے حصول کیلئے 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں کرنے سے انکار کردیا پرائیویٹ سکولز مالکان کی اکثریت نے والدین سے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں بچوں کو سکول بھجوائیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے 10 جون سے گرمیوں کی چھٹیاں کرینگے اور اس دوران بھی کئی سکولوں نے فیسوں کی آڑ کی وصول میں سمر کیمپ لگانے کا عندیہ دیا ہے جس سے یہ بات ثابت ہے کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے والدین کا مطالبہ ہے کہ ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جو پرائیویٹ طور پر سکولز کھول فیسیں وصول کرنے کیلئے متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :