فلسطین،صیہونی پولیسکا فلسطینی خواتینپروحشیانہ تشدد

منگل 15 مئی 2018 23:24

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خواتین کووحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا،ریلی کے موقع پر اسرائیلی آبادکاروں کو پولیس اور فوج کی جانب سے فول پروٖ سیکورٹی دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خواتین کووحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق تشدد کانشانہ بننے والی خواتین میں بچیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی خواتین پر اس وقت تشدد شروع کیا جب یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد قیام اسرائیل کے حوالے سے ایک ریلی کی تیاریاں کررہی تھی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے باب عامود کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکا بندی کردی اور مسجد اقصیٰ میں عبادت اور نماز کے لیے آنے والی خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر اسرائیلی آباد کاروں نے پرچم بردار جلوس نکالنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :