بھارت،گورمیت سنگھ کی سزا پر ہنگامہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی،ملزمان کی گرفتاری کے لئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان

منگل مئی 23:24

پنچکولہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) بھارت میںگورمیت سنگھ کوعدالت کی جانب سے مجرم قراردیئے جانے کے بعد پنچکولہ میں پرتشدد ہنگامہ برپا ہوگیا،متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابقبھارت میںگورمیت سنگھ کوعدالت کی جانب سے مجرم قراردیئے جانے کے بعد پنچکولہ میں پرتشدد ہنگامہ برپا ہوگیا۔

جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

فساد بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 7مفرورملزمان کے نام ایس آئی ٹی کے سامنے پیش کئے گئے۔ پولیس نے ساتوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں شری گنگا نگر راجستھان کے رہنے والے نوین پر 50ہزار،بھٹنڈا کے اقبال سنگھ پر 50ہزار ، ملوٹ کے پھول کمار پر ایک لاکھ روپے،سنگرور کے امریک سنگھ پر ایک لاکھ روپے ، سنگرور کے جسبیر سنگھ پر 50ہزار، ڈیرہ کے نزدیک رہنے والے ابھیجیت سنگھ پر ایک لاکھ روپے اور گلاب سنگھ پر 50ہزار روپے کا انعام رکھا ہے۔۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنیوالوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :