چین کی 14ویں ثقافتی اور صنعتی بین الاقوامی نمائش اختتام پذیر

نمائش میں 101اور علاقوں کی 21386غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی

منگل 15 مئی 2018 23:27

شینزن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) چین کی 14ویں ثقافتی اور صنعتی بین الاقوامی نمائش گزشتہ روز چین کے جنوبی شہر شینزن میں ختم ہوگئی ۔ نمائش میں گزشتہ سال کی نسبت غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ رہی۔ نمائش میں 101اور علاقوں کی 21386غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی ۔یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 1370زیادہ رہی ۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ نمائش میں چین کی چالیس سالہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور چین کی رسدی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو اجاگر کیا گیا ۔

نمائش ایک لاکھ پانچ ہزار مربع میٹر پر منعقد کی گئی تھی جس میں 9پویلین فیشن ڈیزائننگ، فلم ، پریس اینڈ پبلیکیشن ، آرٹ اور ثقافتی ورثہ بارے بنائے گئے تھے ۔نمائش دیکھنے کیلئے 7.33ملین افراد آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :