پاکستان نے ہمیشہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے کاوشیں کیں،

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا سے ملاقات میں گفتگو

منگل 15 مئی 2018 23:27

پاکستان نے ہمیشہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے کاوشیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے کاوشیں کیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وہ منگل کو نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا سے یہاں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر وزیردفاع خرم دستگیر اور دیگر حکام شریک تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیپال کے آرمی چیف جنرل راجندرا نے نیپال کے وزیراعظم کا خیر سگالی پیغام بھی پہنچایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے دفاع سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا، ہم نے ہمیشہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے کاوشیں کیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔