Live Updates

قومی اسمبلی میں نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی ریاستی دہشت گردی کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، قرار داد کامتن

منگل 15 مئی 2018 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کر لی اور مطالبہ کیا ہے کہ اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے قرارد اد پیش کی کہ یہ ایوان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مزمت کر تا ہے ، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر تے ہوئے اپنا سفارتحانہ یروشلم منتقل کر نے کے فیصلے کی بھی مزمت کر تا ہے ، قرارادادمیںکہا گیا ہے کہ یہ ایوان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کر تا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات