Live Updates

عمران نیازی اور شہباز شریف جھوٹ بولنے میں ایک دوسرے سے دو قدم آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں ،پختونخوا کی یہ حالت کہ پشاور کے چار ہسپتالوں سمیت 20اضلاع کے 13ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ موجود نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کابیان

منگل 15 مئی 2018 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور شہباز شریف جھوٹ بولنے میں ایک دوسرے سے دو قدم آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں ،پختونخوا کی حالت یہ ہے کہ پشاور کے چار ہسپتالوں سمیت 20اضلاع کے 13ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں عمران نیازی تصوراتی دنیا میں بھٹک رہے ہیں یا تباہ حال پختونخوا کو دیکھ پر بگلیں بجا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ بٹگرام، بونیر، چارسدہ، چترال، لوئر دیر، ہنگو، لکی مروت، مردان، نوشہرہ، صوابی، ٹانک، پشاور کے سپوت غیور شہید میموریل چلڈرن ہسپتال، امیر شاہ میموریل ہسپتال، نصیراللہ خان بابر میموریل ہسپتال اور سروسز ہسپتال شامل ہیں۔ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ اس کے باوجود اگر عمران نیازی نئے پاکستان کا دعویٰ کر رہے ہیں تو یہ دوسرے صوبوں کے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خٹک حکومت کی بری اور ناکام حکومت نے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات