لورالائی ، تیز رفتاری اور زیر تعمیر سڑک پر پانی کا چھڑکائو نہ ہونے سے ٹریفک حادثات ، 3نوجوان جاں بحق ،4افراد زخمی

منگل مئی 23:31

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) کوئٹہ روڈ پر تیز رفتاری اور زیر تعمیر سڑک پر پانی کا چھڑکائو نہ ہونے سے ٹریفک حادثات میں 3نوجوان جاں بحق ،4افراد زخمی۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ روڈ پر کلی نگانگہ کے قریب ڈمپرٹرک کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان عبدالرزاق ولد موسی خان اور دین محمد ولد گل محمدموقع پر ہلاک ہوگئے ہے جبکہ ایک اور ٹریفک حادثہ میں کلی شاء کاریز کے ساتھ ٹونس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں ٹونس سوارمحمد اکبر ولد میرو موسی خیل جاں بحق ہوگئے ہے اور 3مسافر شدید زخمی ہوگئے ہے ،لورالائی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او مجیب الرحمن لونی نے ڈمپر ڈرائیور غفار ولد دادمحمد کو گرفتار اور ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،تاہم لورالائی کے عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی کہ لورالائی میں تیز رفتاری پر پابندی عائد کی جائیں اور زیر تعمیر سڑک پر پانی کا چھڑکاو کرنے کیلئے اقدامات کیا جائیں تاکے ہر روز کے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے بند ہوسکے۔