خیبرپختو نخوا وومن کمیشن اور خویندو کور کے زیر اہتمام صنفی فروغ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ،لوگوں کی کثیرتعداد میں شرکت

منگل 15 مئی 2018 23:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) خیبرپختو نخوا وومن کمیشن اور خویندو کور کے زیرِ اہتمام صنفی فروغ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومتی عہدیداران، صوبائی اسمبلی کے ممبران، سول سوسائٹی اور اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میںعورتوں کے تحفظ کے حوالے سے موجودہ قوانین کے نفاذ اور نئے قا نون سازی پر زور دیا گیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے نما ئندہ نے وومن کرائسز سنٹر اور دارالامان کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اُنھوں کہا کہ دارالامان کو مذید بہتر اور فعال طریقے سے چلانے کے لئے نئے طریقہ کار (SOPs) وضح کئے جا چکے ہیں لیکن اُن کی نوٹیفکیشن ابھی باقی ہے۔ اسکے علاوہ خیبر پختو نخواہ پولیس ایکٹ 2017 اور پولیس ڈ یپا رٹمنٹ میں خوا تین اہلکاروں کو در پیش مسائل پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خویندو کور سے ثو بیہ ارم اورنورایجوکیشن ٹرسٹ کی صباحت مشتاق نے گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین کو درپیش مسا ئل سے سیمنار کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔صوبائی اسمبلی کی ممبرراشدہ رفعت نے گھریلو تشدد کے بل کو موجودہ حکومت میں صوبائی اسمبلی سے پاس ہونے پر نا امیدی ظاہر کی۔ خویندو کور کی ڈائریکٹر پروگرام گلالئی نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو مذید فعال بنانے کے لئے آئی جی خیبرپختونخوا موثر اقدامات کریں ۔

اُنھوں نے مذید کہاکہ خواتین پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا طریقہ کا رکو آسان بنایا جائے تا کہ میٹرک اور ایف اے پاس اُمیدواربھی با آسانی ٹیسٹ پاس کرسکیں۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ اگر چہ کچھ پولیس اسٹیشن میں وومن ڈیسک بنائے گئے ہیں لیکن ہر ضلع کی سطح پر پولیس اسٹیشن میں وومن ڈیسک بنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہاں خواتین آسانی کے ساتھ اپنے مسائل شیئر کرسکے ۔