Live Updates

ایوان بالا میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے وزیرمملکت داخلہ کی تعریف کے پل باندھ دیئے

شکر ہے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے میری تعریف کی اور مجھے ذمہ دار وزیر قرار دے دیا،طلال چوہدری

منگل 15 مئی 2018 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) ایوان بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کی تعریف میں پل باندھ دیئے، جبکہ جواباً انتہائی خوشگوار انداز میں ،وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاکہشکر ہے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے میری تعریف کی اور مجھے ذمہ دار وزیر قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایوان بالا میں آرڈیننس 8مجریہ 2018خواتین اور بچوں کی تجارت کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کا آرڈیننس بل پیش کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے استفسار پر سینیٹر اعظم خان سواتی نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزیر داخلہ پر مکمل اعتماد ہے، وہ فرض شناس اور قابل وزیر ہیں جبکہ دوسری جانب پیپلزپ ارٹی کی جانب سے بل پر بغیر پڑھے بل کی حمائیت کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی کھوکھر کا کہنا تھا ہمیں بل کی کاپی ابھی ملی ہے، پڑھنے کے بعد اس پر کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں، اس کیلئے ایوان بالا کی کارروائی 15منٹ کیلئے معطل کی جائے، جس پر ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے ایوان کی کارروائی 15منٹ کیلئے موخر کر دی، پندرہ منٹ کے بعد ایوان کی دوبارہ کارروائی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نے بھی حکومتی بل کی منظوری میں تعاون کیا اور ووٹ دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات