افغان نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد کی عمران خان سے ملاقات ، دورہ افغانستان کی دعوت

عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا، حکمت خلیل کرزئی

منگل مئی 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے منگل کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس دوران ملاقات وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی موجودتھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔خواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالیںاور افغانستان کا دورہ کریں۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے افغان نائب وزیر خارجہ اور وفد کے اراکین کا خیرمقدم کیا اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناو ں اور خواہشات کا اظہارکیا۔