ہارون بشیر بلور نے ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال پر تشویش کا اظہار

منگل 15 مئی 2018 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال کرنے والوں کے مطالبات تسلیم کرے اور ادویات کیلئے در بدر غریب مریضوں کی حالت زار پرر حم کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ادویات فروش ہڑتال پر ہیں اور صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا عوام کے مفاد کی خاطر جلد از جلد مظاہرین سے مذاکرات کئے جائیں،ڈرگ ایسوسی ایشن کی مرضی کے مطابق ترامیم کی جائیں، ہارون بلور نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور صوبائی حکومت دور میں صوبے کا ہر طبقہ ہر ادارہ سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کا انصاف کے نعرے کی دھجیاں اڑا کر حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔