Live Updates

نواز شریف کا حالیہ بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں ، ہمایوں خان

منگل 15 مئی 2018 23:47

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں وہ اپنے مفادات کے لیئے ملکی سلامتی داو پر لگارہے ہیں، پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما امان الحق خان غزنی خیل نے ناراضگی ختم کرکے پارٹی میں فعال کردار ادا کرنیکااعلان کردیا ، تحریک انصاف کے چھ ضلع اور تحصیل ممبرز کی تحریک انصاف سے استعفیٰ صوبائی صدر کو پیش کردئے ،مجھے پارٹی میں لانے والے امان الحق تھے صوبائی صدر پی پی پی کاانکشاف۔

وہ منگل کو تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا جب میں انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کا طالب علم تھاامان الحق کی پارٹی سے ناراضگی میرے لیئے تکلیف دہ تھی آج انکی فعالیت سے ڈیرہ کے تمام کارکن خوش ہیں مجھے امید ہے کہ اب ڈیرہ میں مقامی اختلافات کا بھی خاتمہ ہوگا جس میں امان الحق خان غزنی خیل بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے کنٹرول میں حکومت کی ناکامی سب کے سامنے ہے مرکزی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے لیئے امداد کا اعلان تک نہیں کیاجاتا جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر ہم نے سینیٹ میں یہ معاملہ اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کی برسراقتدار سیاسی قیادت وفاقی حکومت کا حصہ ہے مگر ائیرپورٹ بند ہے۔

نیشنل بنک کاریجنل دفتر یہاں سے بند کردیا گیا ہے دیگر مسائل بڑھ گئے ہیں لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی یہ سب یہاں کے رہنماوں کے عوامی مسائل میں عدم دلچسپی کا ثبوت ہے ،پارٹی کی جانب سے کسی شخص کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اسکا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا جس کے فیصلے کی سب پاسداری کریں گے، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی،صوبائی فنانس سیکریٹری فرزند وزیر،عبدالجبار خٹک، ڈویژنل صدر احمد کنڈی، سابق ایم پی اے مظہر جمیل علی زئی، سید سجاد شیرازی،ملک فرحان دھپ،سردار انعام اللہ تاجو خیل۔

محمد حنیف پیپا، محمد ایوب لال بادشاہ، ظفر عباس درانی، ضلع کونسل تحصیل کونسل کے ممبران اور دیگر راہنما بھی موجود تھے قبل ازیں انجینئر امان الحق خان غزنی خیل نے کہا کہ میں نے نوکری افسری پارٹی پر قربان کرکے دس سال قبل پارٹی جائن کی تھی پی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ہمارے سیاسی سفر کے سب گواہ ہیں 2010 میں پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیئے جانے پر میں نے خاموشی اختیار کی مگر نہ کسی پارٹی میں شامل ہوا نہ کسی بارے بیان بازی کی صبر کیا اور آج اللہ کا شکر ہے پارٹی قیادت مجھے راضی کرنے میرے گھر ہے اور میں پارٹی کے ورکر کے طور پر متحرک کردار ادا کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے امین الحق کی شہادت کے بعد میں نے سب کو فی سبیل للہ معاف کردیا ہے میرا جو دوست ہوگا وہ میرے ساتھ پارٹی میں متحرک ہوگا میں نے 2012 میں پارٹی کی زیادتی پر الیکشن میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر کے خلاف الیکشن لڑا جسکی معذرت کرتا ہوں میں کسی نشست کا امیدوار نہیں پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی اسکا بھرپور ساتھ دونگا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کونسل کے ممبر اپنے بھائی انعام الحق خان۔

تحصیل کونسل کے ممبر اپنے بیٹے معین الحق خان۔ تحصیل کونسل کے ممبر عارف زیدی کے تحریک انصاف سے استعفی سمیت دو مزید ضلع ممبرز اور ایک تحصیل ممبرز کے استعفی صوبائی صدر کو پیش کئے جو ہمایوں خان نے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی کے حوالے کئے جو جلد ہی تین مستعفی ناموں کااعلان کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امان الحق خان غزنی خیل کی ناراضگی ختم کرنے پر میں جہاں انکا مشکور ہوں وہیں پارٹی کے ساتھیوں ہمایوں خان، احمد حسین شاہ،شجاع خان، رحیم داد کے کردار کوسراہتا ہوں امان الحق خان غزنی خیل اور انکے دوست پارٹی کا سرمایہ تھے اور رہیں گے ہم تمام دیگر ناراض دوستوں کو انکے گھروں پر جاکر منائیں گے انہوں نے تمام مراعات کو ٹھکرا کر پی پی پی سے وابستگی کا تسلسل جاری رکھا جو قابل ستائش ہے انہوں نے ڈیرہ میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ پر سخت غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ کے باسیوں کو ہزارہ کمیونٹی کی طرح دھرنا پر مجبور نہ کیا جائے کہ ڈیرہ دھرنا کو ختم کرانے کے لیئے پھر آرمی چیف کو آنا پڑے صوبائی اور مرکزی حکومت بے حسی ترک کرے آئے روز ڈیرہ والوں کو شہیدوں اور لاشوں کے تحفے دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات