موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے پر خاتون نے سر بازار ڈرائیور کو پیٹ ڈالا

منگل مئی 23:47

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرانے پر خاتون نے سر بازار ڈرائیور کو پیٹ ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے روڈ پر ایک میڈیسن سپلائیرگاڑی آکر رکی اسی دوران گاڑی کے ڈرائیور نے غفلت سے گاڑی کا دروازہ کھولا توپیچھے سے آ نیوالی ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گاڑی کے دروازہ سے ٹکرا گئی اور اس پر سوار مرد و خاتون بچے سمیت سڑک پر گر گئے ۔

(جاری ہے)

خاتون نے اٹھ کر آئو دیکھا نا تائو اور گاڑی کے ڈرائیور کو باہرنکال کراس کی جوتوں سے اچھی خاصی چھٹرول کر دی ۔ تاہم ڈرائیورکے غلطی تسلیم کرنے اور لوگوں کے بیچ بچائو کرانے پر خاتوں موٹر سائیکل پر روانہ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :