چیئرمین نیب کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بلانے پر پیپلز پارٹی کا ناقابل یقین رد عمل سامنے آگیا

پیپلز پارٹی کے قانون و انصاف کی کمیٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے استعفا دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 مئی 2018 21:34

چیئرمین نیب کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بلانے پر پیپلز پارٹی کا ..
اسلام باد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 15مئی 2018ء ) :چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بلانے پر پیپلز پارٹی کا ناقابل یقین رد عمل سامنے آگیا۔ پیپلز پارٹی کے قانون و انصاف کی کمیٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے استعفا دے دیا۔کمیٹی اراکین نوید قمر اور شگفتہ جمانی نےاستعفے چیئرمین کمیٹی کوبھجوادیے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بلانے پر پیپلز پارٹی کا ناقابل یقین رد عمل سامنے آگیا۔

پیپلز پارٹی کے قانون و انصاف کی کمیٹی کے ارکان نے استعفا دے دیا۔قائمہ کمیٹی اراکین نوید قمر اور شگفتہ جمانی نےاستعفے چیئرمین کمیٹی کوبھجواتے ہوئے اپنا موقف بھی بیان کیا۔رکن قومی اسمبلی و قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نیب کمزور ہوگی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر بھارت رقم منتقلی کے مبینہ الزام کی تحقیقات کا حکم دینے پر نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے طلب کرلیا تھا ۔

قائمہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی رانا حیات کے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب کو طلب کیا ۔یاد رہے کہ ایک اخبار میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کرتے ہوئے 4.9 بلین ڈالر بھارت بھجوائے ہیں جس پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تحقیقات کا حکم دیا بعد ازاں اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ورلڈ بینک نے ایسی کسی بھی ٹرانزیکشن کی تردید کر دی تھی ۔تاہم مسلم لیگ ن اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے چئیرمین نیب کو اسمبلی میں طلب کرنے کا نکتہ اٹھایا تھا۔