متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
یکم رمضان المبارک 17 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا
محمد علی منگل 15 مئی 2018 21:36
(جاری ہے)
جبکہ اب رمضان کے چاند سے متعلق متحدہ عرب امارات میں باقاعدہ سرکاری اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
رمضان کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے آغاز کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہوگا۔ اس حوالے سے سرکاری اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب رمضان کے آغاز کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل اور امارت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں نجی اداروں کے لیے رمضان میں کام کرنے کے اوقات میں کمی کر دی گئی ہے ۔ وزارت نے اپنے ٹویٹر پیج پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں تمام نجی اداروں ،کمپنیوں میں کام کرنے کے اوقات معمول کی نسبت دو گھنٹے کم ہوں گے ۔ اس اعتبار سے کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گی جبکہ معمول میں کمپنیاں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرتیں ہیں ۔ تاہم کچھ ادارے مثلاً فنانس کے ادارے معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گی انکے اوقات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ سرکاری اداروں کے لیے رمضان المبارک کے لیے اوقات میں پہلے ہی کمی کر دی گئی ہے ۔ رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر بجے تک کام کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی کمیٹی کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 15 مئی کو بیٹھے گا ۔ اس اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.