نواز شریف کا لب ولہجہ بھارتی سفیر جیسا ہے، سزائوں سے بچنے کے لیے ریاست کو بلیک میل کر رہے ہیں ثابت کرینگے سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کا حکم شریف برادران نے دیا‘ڈاکٹر طاہر القادری قوم اور قومی سلامتی کے ادارے ایک طرف نااہل دوسری طرف کھڑا ہے‘لائرز موومنٹ کے رہنمائوں سے خطاب
منگل 15 مئی 2018 23:59
(جاری ہے)
شریف خاندان کے ذاتی اور سیاسی ترجمانوں نے میرے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک عدالت جانے کی جرات نہ ہو سکی۔
کلبھوشن کی گرفتاری پر نواز شریف کی خاموشی،خاندانی شادیوں میں مودی کی شرکت ،سجن جندال سے مری میں خفیہ ملاقات ہر جگہ ذومعنی راز و نیاز نظر آتے ہیں۔پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف اس بار آئے نہیں لائے گئے تھے ان کے پیچھے انڈیا سمیت متعدد ملکوں کی بھاری انویسٹمنٹ تھی،نواز شریف کی اقتدار سے بے دخلی پر غیر ملکی انویسڑز تڑپ رہے ہیں اور غیر ملکی قوتوں کا آلہ کار اپنی جان بخشی کیلئے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رہا ہے ،سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل اب قومی سلامتی کو قتل کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ابھی بہت سارے مزید کھیل کھیلیں گے،ملک سے بھاگنے کیلئے ریاست کو بلیک میل بھی کریں گے۔نا اہل نے معیشت تباہ کر دی،آئین کو بے وقعت کیا ،سپریم کورٹ کو بدنام کیا ،فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی آخر کسی بات کا تو انہیں زعم ہے اور کوئی تو انکے پیچھے ہے۔آنے والے دنوں میں انویسٹر بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ لارجر بنچ نے نواز شریف،شہباز شریف کی سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔انشا اللہ شواہد اور ثبوتوں سے ثابت کرینگے کہ سانحہ ماڈل ٹائون قتل عام کا حکم شریف برادران اور انکے حواریوں نے دیا تھا ۔ شریف برادران سمیت جن 12 ذمہ داران کو انسداد دہشتگردی عدالت نے طلب نہیں کیا اب ان کی بھی طلبی ہو گی۔نواز شریف،شہباز شریف اور انکے حواریوں کی طلبی سے ہی کامل انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔ظلم کے خاتمے کی جدوجہد میں شہدائے ماڈل ٹائون کا خون شامل ہے۔عوامی تحریک کے کارکنوں کی لڑائی ظالموں کے خلاف ہے۔قومی اداروںاور پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیوالے شریف برادران نے سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کا حکم دیا۔سانحہ ماڈل ٹائون میں بہنے والے خون کا حساب ہو کر رہے گا۔نواز شریف،شہباز شریف بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں،حکمران ملک لوٹ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.