کمسن بچہ گندے نالے میں گر کر جاں بحق

منگل 15 مئی 2018 23:30

گوجرانوالہ ۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) کھیالی میں پائوں پھسلنے کے باعث کمسن بچہ گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطا بق کھیالی کا رہائشی سات سالہ اویس گندے نالے کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران پائوں پھسلنے کی وجہ سے و ہ نالے میں گر گیا ، جسے لوگوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ڈوب گیا ،واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے طویل جدو جہد کے بعد بچے کو مردہ حالت میں باہر نکال لیا اور نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :