ڈپٹی کمشنر اور سی پی اوکا گندم خریداری مرکزاور رمضان بازر کامونکی کادورہ

منگل 15 مئی 2018 23:30

گوجرانوالہ ۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیراورسٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گندم خریداری مرکزاور رمضان بازر کامونکی کا دورہ کیا، اس موقع پرڈی ایس پی کامونکی رانا عطا الرحمن اور اے سی کامونکی ماجد بن احمدبھی ان کے ہمراہ تھے ،سی پی او اور ڈی سی نے رمضان بازار کامونکی میں سٹال ہولڈرز سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی طرف سے دئیے جانے ولے سبسڈی ریٹ پر اشیاء خور و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سی پی او اور ڈی سی نے مرکز خریداری گندم کے وزٹ کے دوران گندم کے سرکاری نرخ اور باردانہ کی فراہمی بارے معلومات حاصل کیں ۔ سی پی اونے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔ سی پی او اور ڈی سی نے خریداری مرکز میں موجود عملہ کو ہدایت کی کہ باردانہ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پرعملدرآمدکیا جائے اور کسی بھی بیرونی دبائو اور سفارش کو عمل میں نہ لایا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور کسانوں /کاشتکاروں کو ان کی جائز ضروریات کے مطابق باردانہ کی تقسیم ممکن ہو سکے۔اس موقع پر کسانوں نے ڈی سی اور سی پی اوسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہیں کنٹرول ریٹ پر باردانہ کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :